کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے آئی پی ایل چیمپئن بنتے ہی مغربی بنگال جشن میں ڈوب گیا، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دی خاص مبارکباد

کے کے آر کے آئی پی ایل جیتنے کے بعد مغربی بنگال کے لوگوں نے زبردست جشن منایا۔ ممتا بنرجی نے بھی اس جیت کے لیے ٹیم کو مبارکباد دی اور آنے والے سالوں میں اسی طرح کی مزید پرکشش فتوحات کی خواہش ظاہر کی۔

<div class="paragraphs"><p>کے کے آر فتح کے بعد / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کے کے آر فتح کے بعد / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے اتوار (26 مئی) کو کھیلے گئے فائنل میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل-2024 کا خطاب جیت لیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جیت کے بعد پورے بنگال میں جشن کا سماں تھا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جیت نے پورے بنگال میں جشن کا ماحول بنا دیا ہے۔میں ذاتی طور پر کھلاڑیوں، معاون اسٹاف اور فرنچائزی کو اس سیزن آئی پی ایل میں ان کے ریکارڈ بریک کھیل کے مظاہرے کے لیے مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ آنے والے برسوں میں ایسی مزید دلکش فتوحات کی خواہش کرتی ہوں۔


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مغربی بنگال حکومت کے وزیر کھیل اور سابق کرکٹر منوج تیواری نے بھی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی پوری ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد دی ہے۔ منوج تیواری نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’چیمپیئنس-3!!!! ممکنہ طور پر کے کے آر کی اب تک کی سب سے متاثر کن آئی پی ایل جیتنے والی کارکردگی! پورا کولکاتا پارٹی موڈ میں ہو گا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی اس جیت کے بعد پورے مغربی بنگال میں دلچسپ صورتحال دیکھی گئی۔ دراصل مغربی بنگال میں سائیکلون ’ریمل‘ سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی خود لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی لیکن پیر کی رات جیسے ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے فائنل میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دی، مغربی بنگال میں لوگوں نے جشن منانا شروع کردیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور آتش بازی کرنے لگے۔ لوگوں کو سڑکوں پر مختلف انداز میں جشن مناتے دیکھا گیا۔ اس جشن کے دوران سائیکلون ’ریمل‘ کا کو کوئی شائبہ تک لوگوں پر نظر نہیں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔