بنگال الیکشن: تیسرے مرحلہ میں 31 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کل، سیکورٹی سخت

انتخابی کمیشن نے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے 16 مراکز پر سنٹرل فورس کی 307 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کو ترنمول کانگریس کا قلعہ مانا جاتا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

تنویر

مغربی بنگال کے تین اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی اور ہوڑہ میں کل یعنی 6 اپریل کو تیسرے مرحلہ میں 31 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔ اس مرحلہ میں 78 لاکھ 52 ہزار 425 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تیسرے مرحلہ کا الیکشن پرامن طریقے سےمکمل کرانے کے لیے انتخابی کمیشن نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ منگل کو مغربی بنگال کے ووٹر 205 امیدواروں کی جیت ہار کا فیصلہ کر دیں گے۔ تین اضلاع میں کل 10 ہزار 871 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے 16 مراکز پر سنٹرل فورس کی 307 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کو ترنمول کانگریس کا قلعہ مانا جاتا ہے۔ منگل کو یہاں کی کل 16 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جس کے لیےکمیشن نے 5 ہزار 574 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔


ہوڑہ ضلع کی سات سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، جس کے لیے انتخابی کمیشن سنٹرل سیکورٹی فورسز کی 144 کمپنیوں کو تعینات کرے گی۔ اس ضلع میں ووٹنگ کے لیے 2 ہزار 432 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جہاں ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ ہگلی ضلع میں 8 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن ہونا ہے۔ اس کے لیے کمیشن نے سیکورٹی فورسز کی 167 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں اس بار اسمبلی کے الیکشن آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ پہلے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب 6 اپریل کو تیسرے مرحلہ میں 31 سیٹوں پر، 10 اپریل کو چوتھے مرحلہ میں 44 سیٹوں پر، 17 اپریل کو پانچویں مرحلہ میں 45 سیٹوں پر، 22 اپریل کو چھٹے مرحلہ میں 43 سیٹوں پر، 26 اپریل کو ساتویں مرحلہ میں 36 سیٹوں پر اور 29 اپریل کو آٹھویں مرحلہ میں 35 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔