مغربی بنگال: ای رکشہ پر سوار ہو کر متاثرین کا حال جاننے پہنچے انتظامی افسران، لوگ سمجھے شوٹنگ ہو رہی ہے!

افسران کو دیکھ کر پہلے تو لوگ سمجھے کہ فلم کی شوٹنگ جیسا کوئی معاملہ ہے لیکن بعد میں پولیس کے لاؤ لشکر کو دیکھ کر انہیں سمجھ میں آیا کہ ٹوٹو میں سوار خواتین انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ہیں۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

ہگلی: مغربی بنگال میں ہُگلی کی ضلع مجسٹریٹ نمائندہ آئی اے ایس افسر اور ایس ڈی او ٹوٹو (بیٹری سے چلنے والا رکشہ) پر سوار ہو کر سیلاب متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے کے لئے ناقابل رسائی علاقوں میں پہنچیں تو لوگ حیران رہ گئے۔

ہگلی کے خانہ کل کے بلاک دو کے دھن گڑھی گاؤں کے ناقابل رسائی علاقوں میں اے سی کاروں کو ناقابل رسائی اور کچی سڑکوں پر چلنے میں کافی دقتیں ہو رہی تھیں، تبھی ہگلی کی ضلع مجسٹریٹ کی نمائندہ اور اے ڈی ایم (لینڈ ریفارم) بندنا پوکھریال، آرام باغ کی ایس ڈی او حسین زہرہ رضوی اور آئی پی ایس افسر ایشوریہ ساگر فوری طور پر اپنی کاروں سے اتر کر ٹوٹو پر سوار ہو گئیں۔


وہ اپنے ساتھ مرکزی حکومت کی 3 رکنی ٹیم بھی لے کر ہگلی کے خانہ کل میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے آئی تھی۔ خواتین افسران کے ٹوٹو پر سوار ہونے کے مناظر کو دیکھ کر مقامی لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ ٹوٹو میں افسران کو دیکھ کر پہلے تو لوگ سمجھے کہ فلم کی شوٹنگ جیسا کوئی معاملہ ہے لیکن بعد میں پولیس کے لاؤ لشکر کو دیکھ کر انہیں سمجھ میں آیا کہ ٹوٹو میں سوار خواتین انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ہیں۔

انہیں دیکھنے کے لئے خانہ کل کے سیلاب متاثرہ علاقہ میں عام لوگوں کی کافی بھیڑ امنڈ پڑی۔ مرکزی حکومت کی ٹیم کے ساتھ انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر گراؤنڈ زیرو سے ان کے مسائل جانے اور مسائل کے ازالہ کے لئے مقامی عہدیداران کو ہدایات دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔