جی ایس ٹی -نوٹ بندی کا اثر، شادیو ں کا بجٹ گڑبڑایا

صنعتی باڈی ایسو چیم نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے تبدیل شدہ قیمتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد امکانات ظاہر کئے ہیں کہ شادی کے تمام طرح کے اخراجات 10 سے 15 فیصدی زیادہ ہو جائیں گے۔

قومی آواز
قومی آواز
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی۔ پہلے نوٹ بندی اور پھر جی ایس ٹی ان دونوں کا اثر اب عوام پر قہر بن کر ٹوٹنے لگا ہے۔ تمام طرح کی پریشانیاں اٹھانے کے بعد ا ب لوگوں کو شادیاں کرنا بھی مہنگا پڑ رہا ہے۔ صنعتی باڈی ایسو چیم نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے تبدیل شدہ قیمتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد امکانات ظاہر کئے ہیں کہ شادی کے تمام طرح کے اخراجات 10 سے 15 فیصدی زیادہ ہو جائیں گے۔ یعنی کہ آپ کو فوٹو گرافی، تقریب کا مقام ، جویلری، کپڑوں اور دیگر چیزوں کے لئے پہلے کے مقابلے زیادہ قیمت چکانی ہوگی۔

ایسو چیم کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ ہونے سے کئی چیزوں کی قمتیں بڑھ چکی ہیں اور قیمتوں میں تبدیلی کا سیدھا اثر آنے والے شادی کے موسم (ویڈنگ سیزن )پر پڑے گا۔ ایسو چیم کے مطابق اس ویڈنگ سیزن میں آپ کو جویلری اور کپڑے خریدنے اور سلون، بیوٹی پارلر، ہوٹل، میریج ہال، کوریر و دیگر چیزوں کے لئے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی پڑے گی۔

جی ایس ٹی -نوٹ بندی کا اثر، شادیو ں کا بجٹ گڑبڑایا

ایسو چیم کے مطابق جی ایس ٹی کے بعد شاپنگ، ٹینٹ بکنگ، کیٹرنگ جیسی کئی اہم خدمات کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر پر 18 سے 28فیصد تک جی اس ٹی لگ رہا ہے جوکہ پہلے نہیں لگتا تھا۔

در اصل جی ایس ٹی نافذ ہونے سے قبل ٹینٹ بکنگ اور کٹیرنگ سمیت دیگر کئی خدمات مہیا کرانےوالے لوگ غیر رجسٹرڈ بل کا استعمال کیا کرتے تھے۔ اس پر انہیں کسی طرح کا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ ایسو چیم نے اپنی رپورٹ میں کچھ آرٹیکل بھی شامل کئے ہیں جو کہ شادی اور سے وابستہ اخراجات پر نافذ ہونے والے جی ایس ٹی سے متعلق ہیں۔

جی ایس ٹی -نوٹ بندی کا اثر، شادیو ں کا بجٹ گڑبڑایا

آپ اگر 500 روپے سے زائد کے جوتے خریدتے ہیں تو آپ کو 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑتا ہے وہیں سونے اور ہیرے کی جویلری پر ٹیکس 1.6 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا ہے۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کرنے پر 28 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ایونٹ منیجمنٹ کے اداروں کو بھی 18 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہال بکنگ اور گارڈن کو بھی اگر آپ شادی کے لئے لیتے ہیں تو بھی اسی زمرے کا ٹیکس آپ کو دینا ہوگا۔

ایسو چیم نے کہا ہے کہ تفریح سے لے کر بیوٹی سروسز دینے والے لوگ، سیاحت اور یہاں تک کہ میٹریمونیل سائٹیں بھی ویڈنگ سیزن میں کمائی کرتے ہیں۔ بیرونی شہری بھی ہندوستان کے ویڈنگ سیزن میں آتے ہیں اور اپنا تعاون دیتے ہیں۔

حالانکہ ڈیسٹی نیشن ویڈنگ پر جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ ایسو چیم کے مطابق دیسٹی نیشن ویڈنگ پہلے ہی کافی مہنگی ہے اور یہ ہندوستانی شہریوں کا پسندیدہ طریقہ بھی نہیں ہے ۔ اس اختیار کو زیادہ تر بیرونی شہری اور این آر آئی چنتے ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Oct 2017, 7:40 PM