موسم کا حال: دہلی-یوپی میں گرمی، کئی ریاستوں میں برفباری

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصاویر / Getty Images</p></div>

فائل تصاویر / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 5 دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں پارہ معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 25 فروری سے ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ یہ ویسٹرن ڈسٹربنس 27 فروری تک سرگرم رہے گا۔ اس کے بعد ایک اور تازہ مغربی ڈسٹربنس 28 فروری سے سرگرم ہوگا جس کا اثر مغربی ہمالیائی علاقوں پر 28 فروری سے 2 مارچ کے درمیان نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کی راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت میں پھر اضافہ ہوگا۔ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ مطلع صاف رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 26، 27 اور 28 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔


وہیں یوپی کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق آج راجدھانی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ لکھنؤ میں صبح کے وقت دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ ادھر، غازی آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری رہ سکتا ہے۔ غازی آباد میں آج آسمان صاف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 فروری کے درمیان جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا برف باری کا امکان ہے۔ 28 فروری کو جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں شدید برف باری بھی ہو سکتی ہے۔ وہیں، یکم مارچ کو ہماچل پردیش کے دور دراز علاقوں میں شدید بارش یا برف باری درج کی جا سکتی ہے۔


آئی ایم ڈی نے بتایا کہ اگلے دو دنوں تک شمال مغربی ہندوستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم دو روز بعد پارہ 2 سے 3 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے پہلے 15 دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے ایک یا دو موسمیاتی ذیلی حصوں میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس یا اس سے اوپر جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔