دہلی-این سی آر میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے، آئندہ ایک ہفتہ تک مسلسل بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 ستمبر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا۔ بارش کی پیش گوئی کے بعد این سی آر کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی بارش/آئی اے این ایس</p></div>

دہلی بارش/آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

خلیج بنگال میں موسمی سسٹم ایک بار پھر دہلی میں بارش لے کر آنے والا ہے۔ موسمیات ایجنسیوں کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ والا علاقہ بنا ہوا ہے۔ جب یہ سسٹم زمین پر آگے بڑھے گا تو ملک کے وسطی حصے سے گزرے گا۔ اس کی وجہ سے مانسون ٹرف دہلی کے قریب آجائے گی جس سے ایک ہفتے تک اچھی خاصی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے پیش نظر 11 اور 12 ستمبر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کی جانکاری کے مطابق موسم کا مزاج اچانک بگڑنے والا ہے جس سے لوگوں کو موسلادھار بارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آئندہ ایک ہفتہ تک دہلی این سی آر کے لوگوں کو ایسے ہی سہانے موسم کا نظارہ دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ این سی آر میں بارش ہونے کے امکان کے پیش نظر لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ حالانکہ آبی جماؤ اور دیگر وجوہات سے ان کی پریشانی بڑھ سکتی ہے کیونکہ بارش کے بعد یہاں کی سڑکوں کا حال بُرا ہو جاتا ہے اور سڑک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں خاص طور پر لُٹین زون میں بھی آبی جماؤ کا مسئلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

محکمہ نے اگلے ایک ہفتے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جس سے گرمی اور اومس سے این سی آر کے لوگوں کو کافی حد تک نجات مل جائے گی۔ یہاں کا درجہ حرارت 10 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری رہے گا، 12 اور 13 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور یہ 31 ڈگری تک پہنچ جائے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری اور 13 ستمبر کو 23 ڈگری تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ اس کے بعد اس میں رفتہ رفتہ اضافہ درج کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔