موسم کا حال: دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر</p></div>

دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کی پھر واپسی ہونے جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج یعنی 30 مارچ سے شمال مغربی، شمالی اور شمال شرقعی ہندوستان کی ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ بارش اور ژالہ باری کا یہ سلسلہ یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ 29 مارچ کو ایک فعال ویسٹرن ڈسٹربنس ہمالیہ کی جانب گامزن ہے، جس کے سبب بارش کی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کی راجدھانی دہلی میں آج ہلکی بارش یا بوندا باندی دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ 31 مارچ کو دہلی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہ سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری رہ سکتا ہے۔ لکھنؤ میں آج بارش نہیں ہوگی لیکن مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ 31 مارچ کو لکھنؤ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی دھول بھری آندھی بھی چل سکتی ہے۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ غازی آباد اور نوئیڈا میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی، مشرقی اور شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم، شمال مغربی ہندوستاسن میں اس کے بعد اگلے چار دنوں تک درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کی کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔


موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ وہیں، شمال مشرقی ہندوستان کے باقی حصوں، گنگا کا مغربی بنگال، ساحلی اوڈیشہ، جنوبی تمل ناڈو اور کیرالہ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اسکائی میٹ کے مطابق 30 مارچ کی شام سے شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔