موسم کا حال: دہلی میں ٹھنڈی ہواؤں کا اثر، دن اور رات کے درجہ حرارت کے فرق میں اضافہ

پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ ہو رہا ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوائیں ایک بار پھر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں لوٹ آئیں گی اور درجہ حرارت ایک بار پھر کم ہوگا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی-این سی آر، اتر پردیش، راجستھان، پنجاب، ہریانہ سمیت شمالی ہندوستان کے موسم میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے۔ دن میں دھوپ کی وجہ سے لوگوں کو راحت مل رہی ہے لیکن رات کے وقت ٹھنڈی ہواؤں کے اثر سے درجہ حرارت میں کمی درج کی جا رہی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی-این سی آر اور لکھنؤ سے لے کر نوئیڈا اور غازی آباد تک دن اور رات کے درجہ حرارت میں فرق بڑھنے لگا ہے۔ تاہم، نوئیڈا، لکھنؤ، غازی آباد، مراد آباد سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس تک اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس تک رہ سکتا ہے، صبح کے وقت آسمان پر دھند چھائی ہوئی ہے۔


پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوائیں ایک بار پھر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں لوٹ آئیں گی۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت ایک بار پھر کم ہوگا۔ ملک کی راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، آج (ہفتہ) 4 فروری کو دن کے وقت ہوائیں چلیں گی۔ جبکہ آئندہ دو روز تک تیز ہواؤں سے راحت ملے گی۔ ساتھ ہی، 7-8 فروری کو ہوا کی رفتار پھر بڑھے گی۔ تاہم اس دوران کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

دہلی-این سی آر کی ہوا عام طور پر فروری کے وسط تک آلودہ رہتی ہے، لیکن اس بار جنوری کے آخری دنوں میں ہونے والی بارش اور اس کے بعد سے آلودگی میں کمی آئی ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں ہی ایئر کوالٹی انڈیکس یعنی اے کیو آئی نارمل حالت میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پیشین گوئی کے مطابق دہلی کی ہوا میں آلودگی کی سطح آنے والے دنوں تک کم رہنے والی ہے۔ این سی آر کی ہوا دہلی سے بھی صاف ہے۔


راجستھان میں بھی اگلے تین چار دنوں تک صاف موسم اور تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اگلے ہفتے تک ریاست میں ایک بار پھر ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے موسم کے انداز بدل سکتے ہیں۔

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پر مغربی ہواؤں میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس گرت کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے زیر اثر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، تمل ناڈو کے جنوبی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ جنوبی کیرالہ اور اندرونی تمل ناڈو میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات یعنی آئی ایم ڈی نے اپنی پیشین گوئی میں کہا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان میں فروری میں 'عام بارش' کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ شمال مشرقی اور ملحقہ مشرقی حصوں کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم اور معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔