موسم کا حال: دہلی میں 36 سال بعد سرد ترین مئی کا مہینہ!
راجدھانی دہلی میں 36 سال کے بعد سرد ترین مئی کا تجربہ کیا گیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے
نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں 36 سال کے بعد سرد ترین مئی کا تجربہ کیا گیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قومی راجدھانی میں لوگوں نے جون کا آغاز بھی سرد موسم کے ساتھ دیکھا۔ مطلع ابر آلود رہا اور حالیہ بارشوں کا اثر برقرار رہا۔
شہر کے اہم موسمی مرکز صفدرجنگ آبزرویٹری نے جمعرات کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا، جو معمول سے 6 ڈگری کم ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دن بھر ہلکی بارش اور تیز ہوا کے ساتھ مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ڈی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ دہلی، این سی آر (ہنڈن اے ایف اسٹیشن، بہادر گڑھ، غازی آباد، اندرا پورم، نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد، مانیسر، بلبھ گڑھ) مٹن ہیل، جھجر، فرخ نگر، سوہنا، پلوال، اورنگ آباد، ہوڈل (ہریانہ) نندگاؤں رایا، متھرا، ٹونڈلا، آگرہ، ججاؤ (یوپی)، ڈیگ، بھرت پور (راجستھان) میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔