ستمبر کے آخر میں موسم کی کروٹ، کئی ریاستوں میں سائیکلون اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ستمبر میں کئی ریاستوں میں سائیکلون اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تلنگانہ، آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ستمبر کے مہینے میں موسمی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے گرمی اور بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں ایک بار پھر سائیکلون یعنی سمندری طوفان کے اثرات دکھائی دے سکتے ہیں، جس سے بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالہ سے مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سائیکلون کی وجہ سے تلنگانہ، آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور کئی دیگر ریاستوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ سائیکلون کا اثر مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ والے علاقے کی وجہ سے ہے، جو آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں کے قریب ہے۔ یہ سائیکلون شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کا اثر جنوبی چھتیس گڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں بھی برقرار ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، 26 ستمبر کو دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ سائیکلون کا اثر دہلی میں بھی دکھائی دے سکتا ہے اور ستمبر کے آخر تک موسم کا یہی حال رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے یوپی اور بہار کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے، جہاں اگلے پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔

مہاراشٹر کے مختلف اضلاع، خاص طور پر ممبئی اور پونے میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ گجرات کے بیشتر علاقوں میں بھی سائیکلون کی وجہ سے اگلے تین سے چار دنوں تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ممبئی میں آج بھی شدید بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے معلومات زندگی مفلوج ہو گئی تھی۔ اس دوران اسکول کالج بند کر دئے اور لوکل ٹرینوں کی رفتار بھی ماند پڑ گئی تھی۔


محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال اور سکم میں 26 سے 28 ستمبر تک شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ چھتیس گڑھ میں 26 سے 29 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ، اتراکھنڈ اور اوڈیشہ میں 26 سے 30 ستمبر تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اگلے چند دنوں میں بارش متوقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔