’سبھی اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی‘، کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان اتراکھنڈ حکومت کا حکم نامہ جاری
اتراکھنڈ کے سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، سینیٹائزر اور تھرمل اسکریننگ پر بھی عمل کرنا ہوگا۔
اتراکھنڈ میں ایک بار پھر ماسک کی واپسی ہو گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اتراکھنڈ کے سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سینیٹائزر اور تھرمل اسکریننگ پر بھی عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
دراصل بدھ کے روز ایجوکیشن ڈائریکٹر جنرل بنشی دھر تیواری نے کورونا کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلبا و طالبات، اساتذہ اور دیگر سبھی ملازمین کو اسکول میں لازمی طور پر ماسک لگا کر آنا ہوگا۔ سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے پرنسپل کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسکول میں ہر ملازم، اساتذہ اور طلبا و طالبات کا ماسک پہننا یقینی بنائیں۔
سرکاری حکم نامہ جاری ہونے کے بعد اب بغیر ماسک کے کسی کو بھی اسکول میں انٹری نہیں مل پائے گی۔ ساتھ ہی ہر ممکن طریقے سے سماجی فاصلہ یعنی سوشل ڈسٹنسنگ بنائے رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ کو لے کر پھر سے اسکولوں میں بیداری مہم وسیع پیمانے پر چلائی جائے گی تاکہ کووڈ کے آنے والے خطرے کو پہلے سے ہی ٹالا جا سکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔