دہلی میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد، دو افراد گرفتار

پولس نے بتایا کہ رنگ روڈ پر دہلی یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن کی طرف سے آنے والی کار میں سوار دو مشتبہ افراد اور اسکوٹر سوار کے درمیان رنگین تھیلے کا تبادلہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

قومی دارالحکومت کے دہلی یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن کے نزدیک 12 پستول اور 30 ​​زندہ کارتوس سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کے بعد اس معاملے میں دو سپلائروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ گرفتار افراد کی شناخت سمیت (28) اور دھرمپال (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں ہریانہ کے باشندے ہیں۔

پولس نے کہا، "گرفتار افراد کے قبضے سے 10 زندہ کارتوس کے ساتھ دو نیم خودکار پستول برآمد کیے گئے اور ان کی کار کے اندر موجود بیگ سے 10 سنگل شاٹ پستول اور .32 بور کے 20 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے"۔


دہلی پولس کے اینٹی نارکوٹکس سیل کی ایک ٹیم نے شرپسندوں کے ذریعہ دہلی کے مورس نگر علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کے بارے میں اپنے ذرائع سے مخصوص معلومات کی بنیاد پر، اطلاع کے مقام پر چھاپہ مارا اور ایک اسٹریٹجک کارروائی کی۔

پولس نے بتایا کہ رنگ روڈ پر دہلی یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن کی طرف سے آنے والی کار میں سوار دو مشتبہ افراد اور اسکوٹر سوار کے درمیان رنگین تھیلے کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان کی شناخت دھرم پال، سمیت اور انوج کے طور پر ہوئی ہے۔ مختصر جھڑپ کے بعد دو افراد کو پکڑ لیا گیا اور اسکوٹر سوار (انوج) موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اتر پردیش میں میرٹھ کے باشندے انوج سے غیر قانونی ہتھیار حاصل کیے تھے اور وہ یہ ہتھیار ہریانہ کے رہنے والے مونی کو سپلائی کرنے جارہے تھے۔پولس نے کہا کہ شناخت شدہ سپلائرز، انوج اور مونی کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔