’ہم ریزرویشن پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے‘، راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’ہم تب تک نہیں رکیں گے جب تک ایک وسیع ذات پر مبنی مردم شماری نہ ہو جائے، ریزرویشن پر سے 50 فیصد کی حد ہٹا کر ہر طبقہ کو ان کا حق، حصہ داری اور انصاف نہ مل جائے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ’ریزرویشن‘ کے تعلق سے لگاتار آواز اٹھا رہے ہیں اور خاص طور سے بی جے پی کے ذریعہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیے جانے پر حملہ آور دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک بار پھر انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ریزرویشن کے تعلق سے اپنی بات رکھی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’بہوجن مخالف بی جے پی چاہے کتنا بھی جھوٹ پھیلا لے، ہم ریزرویشن پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے۔‘‘

’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے تازہ پوسٹ میں راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’ہم تب تک نہیں رکیں گے جب تک ایک وسیع ذات پر مبنی مردم شماری نہ ہو جائے، ریزرویشن پر سے 50 فیصد کی حد ہٹا کر ہر طبقہ کو ان کا حق، حصہ داری اور انصاف نہ مل جائے، مردم شماری سے حاصل جانکاری مستقبل کی پالیسیوں کی بنیاد نہ بن جائیں۔‘‘


وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’مودی جی ’ذات پر مبنی مردم شماری‘ بولنے تک سے ڈرتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ بہوجنوں کو ان کا حق ملے۔ میں پھر سے دہراتا ہوں، میرے لیے یہ کوئی سیاسی ایشو نہیں ہے، بہوجنوں کو انصاف دلانا ہی میری زندگی کا مشن ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔