احمد آباد کا نام بدل کر ’کرنا وتی‘ رکھیں گے: گجرات حکومت
گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا، ’’لوگوں کی ایسی خواہس ہے کہ احمد آباد کا نام کرناوتی کر دیا جائے۔‘‘
بی جے پی حکومت کے دوران تیزی سے جگہوں اور علامتوں کے نام تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا کرنے کا یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کر دیا۔ اس پر حزب اختلاف نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ لیکن بی جے پی نے گویا حکومت سازی ہی نام بدلنے کے لئے کی ہے۔ اب احمد آباد کا نام بھی تبدیل کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ گجرات حکومت احمد آباد کا نام کرناوتی کرنے پر غور کر رہی ہے۔
گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے یوپی حکومت کو فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ ایک صحافی نے جب نائب وزیر اعلیٰ سے احمد آباد کا نام کرناوتی کرنے پر سوال کیا تو انہوں نے کہا، ’’لوگوں کی ایسی خواہس ہے۔ پہلے بھی لوگ ایسا چاہتے تھے کہ احمد آباد کا نام کرناوتی کر دیا جائے۔ ہم ہمیشہ یہ کرنے کے لئے تیار ہیں اگر ہمیں قانونی پیچیدگیوں سے پار پانے میں حمایت ملے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Nov 2018, 3:09 PM