راجستھان انتخابات: 'کانگریس متحد ہے اور جیت حاصل کرے گی'، جے پور میں راہل گاندھی کا بیان
کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی راجستھان میں متحد ہے اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی
جے پور: کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی راجستھان میں متحد ہے اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہم صرف ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے ہیں بلکہ ایک ساتھ ہیں، ایک ساتھ رہیں گے اور کانگریس یہاں انتخابات جیتے گی۔‘‘
وزیر اعلی اشوک گہلوت اور ان کے سابق نائب سچن پائلٹ ان کے تبصرے پر مسکرا دئے۔ کانگریس لیڈر کے تبصرے ریگستانی ریاست میں اسمبلی انتخابات سے پہلے اہمیت رکھتے ہیں، جہاں پرانی پارٹی مسلسل دوسری میعاد کے لیے انتخاب لڑ رہی ہے اور گزشتہ دنوں گہلوت اور پائلٹ کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں شائع کی گئیں۔
کانگریس ریاست میں جارحانہ طور پر انتخابی مہم چلا رہی ہے اور اس نے ریاست کے عوام کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں 7 ضمانتوں کا اعلان کیا ہے۔ 200 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 25 نومبر کو ہونے والی ہے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔