لوک سبھا انتخابات، کانگریس کے ساتھ مشروط اتحاد کے لئے تیار ہیں: عمر عبداللہ

عمر نے کہا، نیشنل کانفرنس نے کانگریس سے شرط رکھی ہے کہ وادی کی سبھی تین پارلیمانی نشستوں پر اس کے امیدوار کھڑے ہوں گے، اگر کانگریس کو یہ شرط منظور ہے تو نیشنل کانفرنس ’اتحاد‘ کے لئے تیار ہے۔

اننت ناگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ / تصویر:  @JKNC_
اننت ناگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ / تصویر: @JKNC_
user

یو این آئی

اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت عام انتخابات (لوک سبھا انتخابات) کے حوالے سے کانگریس کے ساتھ قبل از الیکشن مشروط اتحاد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کانگریس کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ وادی کی سبھی تین پارلیمانی نشستوں پر اس کے امیدوار کھڑے ہوں گے، اگر کانگریس کو یہ شرط منظور ہے تو نیشنل کانفرنس ’اتحاد‘ کے لئے تیار ہے۔

عمر عبداللہ نے اتوار کے روز یہاں ڈاک بنگلہ میں ایک عوامی اجتماع کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’اسمبلی انتخابات کا بگل ابھی نہیں بجا ہے۔ اس لئے ان انتخابات پر بات کرنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں۔ جہاں تک لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں کانگریس سے الائنس کی بات ہے، یہ صحیح ہے کہ کانگریس کی طرف سے ہمیں ایک تجویز ملی ہے۔ لیکن ہم نے کانگریس سے کہا ہے کہ وادی کی تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار ہی میدان میں اتریں گے۔ اگر وہ اس پر راضی ہیں تو ہم باقی سیٹوں پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا ’’ہم اسمبلی انتخابات کے لئے بالکل تیار ہیں۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کو بتایا تھا کہ یہاں پر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جانے چاہیں۔ لیکن ایک سازش کے تحت یہاں کے لوگوں کو عوامی منتخب حکومت سے دور رکھا جارہا ہے۔ اس میں بدقسمتی سے کچھ افسروں اور سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں لوک سبھا کی 6 نشستیں ہیں، ان میں وادی کشمیر کی 3، جموں کی 2 اور لداخ کی ایک نشست شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔