دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست، ہمیں فخر ہے: منیش سسودیا

منیش سسودیا نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں سے چار اسکول دہلی کے ہیں۔ مبارک ہو دہلی۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انڈیا اسکول رینکنگ 2021-2022 کی فہرست شیئر کرتے ہوئے منیش سسودیا نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں سے چار اسکول دہلی کے ہیں۔ مبارک ہو دہلی۔ دہلی کی ٹیم ایجوکیشن کو بھی مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ سیکٹر 10 دوارکا کا راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالیہ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف روہنی سیکٹر 11 کا گورنمنٹ پرتیبھا وکاس ودیالیہ چھٹے نمبر پر، دوارکا سیکٹر 5 کا راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالیہ آٹھویں اور یمنا وہار کا گورنمنٹ پرتیبھا وکاس ودیالیہ نویں نمبر پر ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ دہلی کے لوگوں کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔