ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی جمہوریہ کو مضبوط کریں، یوم جمہوریہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا پیغام

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعرات کو 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعرات کو 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ’’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ پر بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ایک جمہوریہ میں عوام اور عوام کی حکمرانی سب سے اہم چیز ہے۔ ہمارے آزادی پسندوں نے ہندوستان میں جمہوریہ کے قیام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی جمہوریہ کو مضبوط کریں۔‘‘


سسودیا نے ٹوئٹ کیا ’’74ویں یوم جمہوریہ پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یوم جمہوریہ نہ صرف آئین کے قیام کی علامت ہے بلکہ ہندوستان کی خودمختاری، سوشلسٹ اور جمہوری وجود کی بھی علامت ہے۔ اس مقدس جمہوریہ کی حفاظت کرنا ہم سب کا دین اور فرض ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا ’’آج صبح گھر پر 74 واں یوم جمہوریہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ہمارے شاندار ترنگے کو سلامی اور ان لاکھوں محب وطنوں کو سلام جن کے کئی دہائیوں کے انقلاب نے ملک کو آزاد کیا اور اس شاندار جمہوریت کے قیام کوممکن بنایا۔ بھارت ماتا کی جئے!”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔