وائناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی آج جمع کرائیں گی پرچہ نامزدگی، راہل گاندھی، کھڑگے سمیت کئی رہنما کریں گے شرکت

پرینکا گاندھی آج وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پرینکا اپنی والدہ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ منگل کی رات یہاں وائناڈ پہنچی تھیں

<div class="paragraphs"><p>راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پرینکا اپنی والدہ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ منگل کی رات یہاں وائناڈ پہنچی تھیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی نامزدگی کے وقت موجود رہیں گے۔

ان کے علاوہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سینئر لیڈر بھی پرینکا کی حمایت ظاہر کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے پرینکا گاندھی اپنے بھائی راہل گاندھی کے ساتھ کلپٹہ میں روڈ شو کریں گی۔


پرینکا گاندھی کے شیڈول کے مطابق روڈ شو کے بعد وہ صبح 11.45 بجے عوام سے خطاب کریں گی اور اس کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ پرینکا گاندھی کا مقابلہ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے ستیان موکیری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نویا ہری داس سے ہے۔

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی نے وائناڈ اور رائے بریلی سیٹوں سے جیت درج کی تھی۔ تاہم بعد میں انہوں نے وائناڈ سیٹ چھوڑ دی اور رائے بریلی سیٹ کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس وجہ سے خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے وائناڈ سیٹ پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔