یمنا ندی میں آئی جی ایل کی گیس پائپ لائن پھٹنے سے 40 فیٹ تک اوپر اٹھا پانی کا فوارہ، گیس سپلائی بند

بڑوت ایس ڈی ایم سبھاش سنگھ نے بتایا کہ صبح تقریباً تین بجے ہریانہ کے پانی پت اور باغپت کے دادری بارڈر پر یمنا ندی سے گزرنے والی آئی جی ایل کمپنی کی پائپ لائن اچانک پھٹ گئی، جس کی مرمت کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

باغپت کے چھپرولی تھانہ حلقہ میں یمنا ندی کے اندر موجود آئی جی ایل کمپنی کی گیس پائپ لائن آج صبح اچانک پھٹ گئی جس سے آس پاس کے علاقوں میں دہشت کا عالم ہے۔ گیس پائپ لائن پھٹنے سے یمنا ندی میں تقریباً 40 فیٹ تک پانی کا فوارہ اوپر اٹھنے لگا۔ ندی کے اندر آئے طوفان کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ گھبرا گئے اور انھوں نے فوراً پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ خبر ملتے ہی ضلع کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور آناً فاناً میں آس پاس کے گاؤں کو الرٹ کر دیا۔ ساتھ ہی آئی جی ایل کمپنی کے افسران کو بھی اس حادثہ کی جانکاری دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچے بڑوت ایس ڈی ایم سبھاش سنگھ نے بتایا کہ واقعہ جاگوس گاؤں کے پاس کا ہے۔ صبح تقریباً تین بجے ہریانہ کے پانی پت اور باغپت کے دادری بارڈر پر یمنا ندی سے گزرنے والی آئی جی ایل کمپنی کی پائپ لائن اچانک پھٹ گئی۔ تیز آواز سن کر مقامی لوگ یمنا کنارے پہنچے۔ انھوں نے ندی میں طوفانی ہلچل دیکھ کر پولیس اور فائر بریگیڈ کو خبر کی جو فوراً اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔


آئی جی ایل کمپنی کے افسران کی ہدایت پر گیس کی سپلائی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ پائپ لائن پھٹنے کے بعد اٹھے پانی کے اونچے فوارے کو دیکھ کر گاؤں والے گھبرا گئے تھے، لیکن گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی لوگوں اور افسران نے راحت کی سانس لی ہے۔ پائپ لائن کو ٹھیک کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ احتیاطاً لوگوں کو جائے وقوع پر جانے سے منع کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔