... اور بابا رام دیو یوگا کرتے کرتے اچانک ہاتھی کی پیٹھ سے گر پڑے، دیکھیں ویڈیو
یوگا گرو بابا رام دیو طرح طرح کے کرتب دکھانے کے لیے مشہور ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ہاتھی کی پیٹھ پر بیٹھ کر یوگا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لیکن اس دوران وہ اچانک زمین پر گر پڑتے ہیں۔
بابا رام دیو کو آپ نے مختلف انداز میں یوگا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ کبھی کسی اسٹوڈیو میں اینکر کے ساتھ اُٹھک بیٹھک کرنے لگتے ہیں، تو کبھی سر کے سہارے کھڑے ہو کر 'شیرساسن' کرنے لگتے ہیں۔ اتر پردیش میں انھوں نے کچھ نیا کرنے کا منصوبہ بنایا اور یوگا کرنے ہاتھی کی پیٹھ پر بیٹھ گئے۔ لیکن ابھی بابا رام دیو ٹھیک طرح سے بیٹھے بھی نہیں تھے کہ ہاتھی ہلنے لگا اور اس کے ساتھ ہی بابا رام دیو زمین پر گر پڑے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ کچھ لوگ بابا رام دیو پر طنز بھی کستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پنکج اپادھیائے نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ "بابا آخر یہ کون سا آسن ہے!"
بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو اتر پردیش کے متھرا کا ہےجہاں پیر کے روز بابا رام دیو مہاون کے رام نریتی آشرم میں یہ کرتب دکھا رہے تھے۔ بابا کے زمین پر گرتے ہی لوگ اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔ خوش قسمتی یہ رہی کہ رام دیو کو اس واقعہ میں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Oct 2020, 4:11 AM