ویڈیو: ہاتھرس کیس میں ملزمین کے ساتھ ساتھ سسٹم سے بھی لڑنا پڑے گا... سیما کشواہا

ہاتھرس متاثرہ کنبہ کی وکیل سیما کشواہا کا کہنا ہے کہ نربھیا کیس کے بعد بنے قانون پر بھی ہاتھرس کیس میں عمل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں انھیں ملزمین کے ساتھ ہی پورے سسٹم سے لڑنا پڑ رہا ہے

user

قومی آواز بیورو

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ میں متاثرہ کنبہ کی وکیل سیما کشواہا کا کہنا ہے کہ اتر پردیش پولس نے پہلے دن سے ہی کیس میں لیپاپوتی کرنے کی کوشش کی۔ 'نوجیون' کے ڈیجیٹل ایڈیٹر تسلیم خان نے سیما کشواہا سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خصوصی گفتگو کی جس میں سیما نے بتایا کہ نربھیا واقعہ کے بعد بنے نئے قانون پر بھی ہاتھرس کیس میں عمل نہں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں انھیں ملزمین کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم سے بھی لڑنا پڑ رہا ہے۔ سیما کشواہا نے تقریباً 22 منٹ کی بات چیت کے دوران کئی اہم باتیں سامنے رکھی ہیں۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔