’وارث پنجاب دے‘ کے سبراہ امرت پال سنگھ کو ساتھیوں سمیت پولیس نے کیا گرفتار، پنجاب بھر میں موبائل خدمات معطل

پنجاب پولیس نے ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پنجاب حکومت نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر کل دوپہر تک موبائل خدمات معطل کر دیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کے علیحدگی پسند لیڈر اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو ہفتہ کے روز پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس امرت پال سنگھ کے قافلے کا تعاقب کر رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے 2 گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ امرت پال سنگھ کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق نفرت انگیز تقاریر سے ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحفظ کے مفاد میں، تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز، تمام ایس ایم ایس سروسز (سوائے بینکنگ اور موبائل ری چارج کے) اور پنجاب کے علاقائی دائرہ اختیار میں وائس کال کے علاوہ موبائل نیٹ ورکس پر فراہم کی جانے والی تمام ڈونگل سروسز 18 مارچ (12:00 بجے) سے 19 مارچ (12:00 بجے) تک معطل رہیں گی۔


امرت پال کی گرفتاری کے بعد کسی بھی ہنگامے سے بچنے کے لیے اس کے گاؤں جلو پور کھیڑا کو سیل کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے ٹوئٹ کرکے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔