’درگاہ پیران کلیر کے چندے کو خرد برد کیا گیا!‘ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس کا ہریدوار انتظامیہ پر الزام

ہریدوار: اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع میں واقع درگاہ پیران کلیر کے حوالہ سے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کئی الزامات عائد کئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ درگاہ کے چندے کو خرد برد کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس / آئی اے این ایس</p></div>

اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہرادون / ہریدوار: اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع میں واقع درگاہ پیران کلیر کے حوالہ سے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ہریدوار انتظامیہ پر درگاہ کے چندے کو خرد برد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔

خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق شاداب شمس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مرتبہ جب وقف بورڈ کے ایک منیجر کو درگاہ کلیر شریف بھیجا گیا اور ہر مہینے کی چندے کی پیٹی کھولی گئی تو اس میں 15 لاکھ رپے سے کم نہیں نکلے، جبکہ اس سے پہلے ہر مہینے 5 یا 6 لاکھ سے زیادہ کا چندا نہیں نکلتا تھا۔ شاداب شمس نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ درگاہ کلیر شریف میں چندے کو خرد برد کیا جا رہا ہے۔


شاداب شمس نے مزید کہا کہ وقف بورڈ نے درگاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ لیا تھا لیکن ضلع انتظامیہ نے اس پر آج تک عمل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیا وجہ ہے جو انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کو تیار نہیں ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔