وقف ترمیمی بل: جے پی سی میں شامل اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اوم برلا کو لکھا خط، مزید وقت کا مطالبہ

خط میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ جے پی سی چیف جگدمبیکا پال مبینہ طور پر منمانی کر رہے ہیں اور اگر انھیں اپنی بات رکھنے کے لیے وقت نہیں دیا گیا تو کمیٹی سے اپنا نام واپس لے لیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے لیے تشکیل جے پی سی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میٹنگیں بھی ہو رہی ہیں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) میں شامل اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے وقف بل سے متعلق اپنے نظریات رکھنے کے لیے مزید وقت طلب کیا ہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ اس معاملے میں 5 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اوم برلا سے شکایت کی ہے کہ جے پی سی چیف جگدمبیکا پال مبینہ طور پر منمانی کر رہے ہیں۔ اگر انھیں اپنی بات رکھنے کے لیے مزید وقت نہیں دیا گیا تو وہ کمیٹی سے اپنا نام واپس لے لیں گے۔ جے پی سی میں شامل اپوزیشن ارکین پارلیمنٹ اے راجہ، محمد جاوید، عمران مسعود، اسدالدین اویسی، سنجے سنگھ اور کلیان بنرجی وغیرہ نے یہ خط لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال منمانے فیصلے لے رہے ہیں اور میٹنگ کی تاریخ طے کرنے کے ساتھ ساتھ گواہوں کو بلانے میں بھی منمانی کر رہے ہیں۔


اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ جے پی سی بھی ایک چھوٹی پارلیمنٹ کی طرح ہے جس میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو بھی سنا جانا چاہیے، نہ کہ طے طریقہ پر عمل کیے بغیر بل کو پاس کرانے کی کوشش ہونی چاہیے۔ جے پی سی میٹنگوں میں خوب ہنگامہ اور تنازعہ ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔