بارہمولہ میں مطلوب منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ضلع کے دیگرعلاقوں میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

معاشرے سے منشیات کو دور رکھنے  کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے منشیات فروش کی شناخت داؤد احمد صوفی ولد غلام حسن صوفی ساکن سولندہ کھائی پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف یہ کارروائی مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد انجام دی گئی اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند رکھا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ٹنگمرگ اور ضلع کے دیگرعلاقوں میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔