وارانسی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں ولی اللہ خان کو سنائی گئی پھانسی کی سزا

اتر پردیش کے وارانسی میں 2006 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ولی اللہ خان کو غازی آباد کی ایک عدالت نے پیر کے روز سزائے موت دینے کا اعلان کیا۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے وارانسی میں 2006 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ولی اللہ خان کو غازی آباد کی ایک عدالت نے پیر کے روز سزائے موت دینے کا اعلان کیا۔ سنکٹ موچن مندر اور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سات مارچ 2006 کو ہوئے ان دھماکوں میں کم از کم 20 لوگ مارے گئے تھے اور تقریباً 100 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ہفتہ کو ضلع اینڈ سیشن جج جتیندر کمار سنہا نے ولی اللہ کو دو معاملوں میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔ پریاگ راج باشندہ ولی اللہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک مفتی تھا۔ وارانسی کے وکیلوں نے اس کا معاملہ لڑنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اس کا کیس غازی آباد منتقل کیا گیا تھا۔ اس وقت سے کیس کی سماعت غازی آباد واقع ضلع جج کی عدالت میں چل رہی تھی۔

اس سے قبل 4 جون کو غازی آباد ضلع اینڈ سیشن جج جتیندر کمار سنہا کی عدالت نے ولی اللہ کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ جج جتیندر کمار کی عدالت میں 23 مئی کو وارانسی بم واقعہ میں سماعت ہوئی تھی۔ سماعت شروع ہونے سے پہلے ملزم ولی اللہ کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کای گیا تھا۔ دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلے کے لیے 4 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ پھر 4 جون کو ملزم کو قصوروار ٹھہرایا گیا اور سزا کے اعلان کے لیے 6 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔