ووٹنگ کے ایک دن بعد ووٹنگ کا فیصد بڑھ کر 77.15 فیصد ہوا

جاری اعداد و شمار کے مطابق تمام 230 حلقوں میں اوسطاً 78.21 فیصد مردوں اور 76.03 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالے۔ یہ اوسط 77.15 فیصد ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں جمعہ کو ریکارڈ ووٹنگ کے ایک دن بعد ووٹنگ کا فیصد 76.22 فیصد سے بڑھ کر 77.15 فیصد ہو گیا۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے ہفتہ کی رات ووٹنگ فیصد سے متعلق معلومات جاری کیں۔ اس کے مطابق تمام 230 سیٹوں پر 77.15 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ووٹنگ کا فیصد مزید بڑھ سکتا ہے۔ ریاست میں اس الیکشن میں اب تک سب سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تمام 230 حلقوں میں اوسطاً 78.21 فیصد مردوں اور 76.03 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالے۔ یہ اوسط 77.15 فیصد ہے۔


واضح رہے  رتلام ضلع کے سیلانہ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جو 90.1 فیصد رہا۔ سب سے کم ووٹنگ جوبٹ اسمبلی حلقہ میں 54.37 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ تقریباً 99 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا فیصد 80 فیصد سے زیادہ رہا۔ ان میں سے بہت سے علاقے قبائلی اکثریتی علاقوں میں واقع ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔