بہار میں پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کل، 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں پولنگ
جمعہ کو پہلے مرحلہ میں روہتاس کے داوتھ-سنجھولی، کیمور کے کدرا، گیا کے بیلاگنج—ضر سرائے، نوادہ کے گووند پور، اورنگ آباد کے اورنگ آباد، جہان آباد کے کاکو وغیرہ میں پولنگ ہوگی۔
بہار میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ جمعہ کو ہوگی اور اس کے لیے حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں ووٹنگ ہونی ہے۔ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں 15328 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے نامزدگی داخل کی ہے، جن میں سے 858 عہدوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہو چکا ہے۔ 72 عہدوں پر کسی بھی امیدوار نے نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کیا۔
ریاستی انتخابی کمیشن کے مطابق جمعہ کو پہلے مرحلہ میں روہتاس ضلع کے داوتھ-سنجھولی، کیمور کے کدرا، گیا کے بیلاگنج—ضر سرائے، نوادہ کے گووند پور، اورنگ آباد کے اورنگ آباد، جہان آباد کے کاکو، ارول کے سونبھدر-بنشی-سوریہ پور، مونگیر کے تاراپور، جموئی کے سکندرا اور بانکا ضلع کے دھوریا ڈویژن میں انتخاب کرایا جائے گا۔
پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے 1609 پولنگ عمارتوں میں 2119 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ سے متعلق مسائل اور جانکاری کے لیے ریاستی انتخابی کمیشن نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ ووٹنگ کو لے کر سیکورتی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ ختم ہونے کے ایک دن بعد ووٹ شماری کرائی جائے گی۔ پہلے مرحلہ کا انتخاب ختم ہونے کے بعد 26 سے 28 ستمبر کے درمیان ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
غور طلب ہے کہ پہلے ڈویژن سطح پر ووٹ شماری ہوتی تھی، لیکن اس بار انتظام بدل گیا ہے۔ پنچایت الیکشن میں پہلی بار ووٹ شماری ضلع ہیڈکوارٹرس اور ڈویژن ہیڈکوارٹرس میں ہوگی۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم اور ووٹ باکس کو الیکٹرک ہاؤس میں ڈیجیٹل لاک کیا جائے گا۔ ووٹ شماری کی جگہ پر پنچایت کے مطابق کاؤنٹر بنایا جائے گا۔ ووٹ شماری کو لے کر بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں 11 مراحل میں پنچایت الیکشن انجام پائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔