برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری، وزیر اعظم رشی سنک نے اپنا ووٹ ڈالا
برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے جمعرات کو ملک بھر کے تقریباً 40 ہزار پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اعظم رشی سنک نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا ہے
لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے جمعرات کو ملک بھر کے تقریباً 40 ہزار پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اعظم رشی سنک نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم رشی سنک نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی اہلیہ اکشیتا مورتی بھی ان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’’لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیں۔ ورنہ ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا۔‘‘ یاد رہے کہ انتخابات کے لیے 25 جنوری تک کا وقت ہونے کے باوجود وزیر اعظم رشی سنک نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک 4 جولائی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
سی این این کی رپورٹوں کے مطابق، انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے 650 حلقوں میں تقریباً 46.5 ملین ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے 326 سیٹیں جیتنا ہوں گی۔ ملک کے سیاسی منظر نامے میں بڑی جماعتیں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یو کے، اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) اور گرین پارٹی ہیں۔
ایک سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کو اس بار تاریخی مینڈیٹ ملنے کی امید ہے۔ پری پول سروے کے مطابق لیبر پارٹی کو 484 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ 14 سال سے اقتدار میں رہنے والی کنزرویٹو پارٹی کو 64 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔