گجرات میں 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ 1500 رائے دہندگان پر ایک بوتھ کے بجائے 1000 پر ایک بوتھ بنایا گیا ہے۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گجرات کی آٹھ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے ریاستی چیف انتخابی افسر ایس مرلی کرشن نے کل بتایا تھا کہ پولنگ کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ صبح سات بجےشروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ اس کے لئے کل 3024 بوتھ قائم کئےگئے ہیں جہاں 18.75 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ 1500 رائے دہندگان پر ایک بوتھ کے بجائے 1000 پر ایک بوتھ بنایا گیا ہے۔


ضلع کچھ کی ابڈاسا ، سریندر نگر کا لمبڑی ، موربی کی موربی ، امریلی کی دھاری ، بوٹاد کی گڈڑا (ریزور ایس ای ) ، وڈودرا کی کرجن ، ڈانگ کی ڈنگ ( ریزرو شیڈول ٹرائب) اور والساڈ کی کپراڈ ، ان آٹھ سیٹوں پر اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے اس وقت کے اراکین اسمبلی کے مستعفی ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ کل 81 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 51 آزاد امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ 14 امیدوار لمبڑی اور سب سے کم چار امیدوار کپراڈا میں ہیں۔ کرجن اور ڈانگ میں نونو ، ابڈاسا میں 10 ، دھاری میں 11 اور موربی اور گڈڑا میں 12 امیدوار ہیں۔

اہم مقابلہ حکمراں بی جے پی اور کانگریس کے مابین ہے۔ بی جے پی نے ان میں سے پانچ سیٹوں پر انہی کانگریس کے سابقہ اراکین اسمبلی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ، جن کے استعفیٰ سے یہ سیٹں خالی ہوئی ہیں ۔ یہ پردیوم سنگھ جڈیجا ( ابڈاسا) ، برجیش مرزا(موربی) ، جے وی(دھاری) ، اکشے پٹیل (کرجن) اور جیتو چودھری (کپراڈا) ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر تین سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار سابق وزیر آتمارام پرمار (گڈڑا) ، کرت رانا (لمبڑی) اور وجے پٹیل (ڈانگ) آٹھویں بار پارٹی کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں۔


کانگریس کے امیدوار ہیں شانتی لال (ابڈاسا) ، چیتن کھچار (لمبڑی) ، جینتی لال پٹیل (موربی) ، سریش (دھاری) ، موہن سولنکی (گڈڑا) ، کریت جڈیجا (کرجن) ، سوریہ کانت گویت (ڈانگ) اور بابو بھائی پٹیل ( کپراڈا) ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔