ووکل فار لوکل مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملی: مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے اور اب دنیا کے نئے نئے ملکوں میں ہمارے متعدد مصنوعات پہلی بار برآمد کئے جا رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے آج یہاں وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوستان نے مسلسل اپنا برآمدات بڑھانے کے ساتھ ہی اس سے جڑے اہداف کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا، کہ برآمدات بڑھانے کے لئے بہتر پالیسیوں اور عوامل کو آسان بنانے کے ساتھ ہی پیداوار کو نئے بازار میں پیش کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت کی ہر وزارت اور محکمہ ، برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔ خارجہ ، زراعت یا کامرس کی وزارت ہو یا چھوٹی، درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کی وزارت، سبھی ایک مشترکہ اہداف کے لئے اجتماعی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔