وویک تیواری قتل معاملہ: سی بی آئی جانچ کے مطالبے کی عرضی خارج

چیف جسٹس دلیپ کی قیادت والی بنچ نے شمشیر یادو جگرانا کی جانب سے دائر کردہ عوامی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کریا کہ وہ کس بنا پر اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعہ کو ایپل کمپنی کے ایریا منیجر وویک تیواری قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے سے متعلق عرضی کو خارج کردیا۔

چیف جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے اور جسٹس وویک چودھری پر مشتمل بنچ نے شمشیر یادو جگرانا کی جانب سے دائر کردہ عوامی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ وہ کس بنا پر اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس عرضی پر سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے عدالت کو یہ یقین دیا گیا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائے جانے اور ملزموں کو سزا دلائے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ متأثرہ خاندان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو ایسے معاملے میں عوامی عرضی دائر کر کے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں ہے، عدالت نے سماعت کے بعد عرضی خارج کردی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2018, 1:10 PM