وائرل ویڈیو: کتّے کے بھوکے بچوں کو دودھ پلانے والی ’رحم دل گائے‘
ماں کی مامتا کو ظاہر کرنے والی اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس کے افسر سوشانت نندا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک خوبصورت تبصرہ بھی کیا، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے
کہتے ہیں کہ ماں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے اور اپنے بچوں کے لئے کچھ بھی کر جاتی ہے۔ خدا نے ماں کے دل کو اتنا رحم دل بنایا ہے کہ وہ اپنے ہی نہیں دوسرے بچوں کے لئے بھی پگھل جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک گائے کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کتّے کے بچوں کو دودھ پلا رہی ہے۔
ماں کی مامتا کو ظاہر کرنے والی اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس کے افسر سوشانت نندا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک خوبصورت تبصرہ بھی کیا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اسے دیکھ کر جذباتی ہونے والے لوگ ماں کی عظمت کو سلام کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ گائے لیٹی ہوئی ہے اور کتے کے چار بچے اس کے تھن سے دودھ پی رہے ہیں۔ سوشانت نندا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’’مائیں فرشتوں کی طرح ہوتی ہیں۔ اس کے بچوں میں فرق نہ کریں اور نہ ہی خدان کے فرزندوں میں...‘‘
سوشانت نے اس ویڈیو کو 23 جولائی کو شیئر کیا ہے جس کو تا حال 5000 سے زیادہ ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کو تقریباً 850 لائیکس بھی مل چکے ہیں۔ ویڈیو پر 181 سے زیادہ ری ٹوئٹ اور کمینٹس آ چکے ہیں۔
جن لوگوں کو یہ ویڈیو پسند آ رہی ہے انہوں نے کچھ اس طرح کے تبصرے کیے ہیں...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jul 2020, 6:11 PM