پارلیمنٹ سیکورٹی کی خلاف ورزی: ’میرا بیٹا ملزم نہیں ہے، ہم کورٹ جائیں گے‘ للت جھا کے والد کا بیان

ان دنوں پولیس پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب لگانے کی واردات کے ماسٹر مائنڈ للت جھا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ للت جھا کے ساتھ اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمان سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>للت جھا / سوشل میڈیا</p></div>

للت جھا / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ان دنوں پولیس پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب لگانے کی واردات کے ماسٹر مائنڈ للت جھا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ للت جھا کے ساتھ اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمان سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ دریں اثنا، للت جھا کے والد دیوآنند جھا نے کہا کہ ان کا بیٹا ملزم نہیں ہے اور وہ اسے ملزم بنانے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ خیال رہے کہ للت جھا کے والدین پہلے کولکاتا میں رہتے تھے لیکن ان دنوں وہ دربھنگہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں آئے ہوئے ہیں۔

دیوآنند جھا نے کہا ’’میرا بیٹا بہت اچھا لڑکا ہے۔ وہ سب کی مدد کرتا تھا۔ وہ بی اے پاس پاس ہے اور اسے انعام بھی ملا تھا۔ للت کوچنگ سینٹر میں پڑھایا کرتا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا۔ اس کی گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔ ہمیں کسی اور سے معلومات ملی ہیں۔ ہم سب کولکاتا میں رہتے ہیں۔ میں ایک پنڈت ہوں۔ ہم نہیں مانتے کہ وہ ملزم ہے۔ ہم عدالت جائیں گے۔‘‘


وہیں للت جھا کی ماں نے کہا ’’ہمارا بیٹا بہت اچھا ہے۔ ہم کچھ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ہمیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ وہ صرف ہمارے بارے میں پوچھت، کہ ہم کیسے ہیں اور کیسے رہ رہے ہیں۔ میرا بیٹا ملزم نہیں ہے۔ ہم عدالت جائیں گے۔ آپ گاؤں سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔ میرا بیٹا ایسا نہیں تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔