سمجھوتہ نہیں بلکہ پولیس تفتیش کے لئے جائے وقوعہ پر لے گئی تھی : ونیش پھوگاٹ

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ  پولیس ہمیں توڑنے کے بجائے برج بھوشن  کو گرفتار  ا کرے تو انصاف کی امید ہے ورنہ نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ریسلنگ ایسوسی ایشن (ڈبلو ایف آئی ) کے صدر اور بی جے پی کے رکن  پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دہلی پولیس نے کل یعنی  جمعہ کو خاتون پہلوان  سنگیتا پھوگٹ کے ساتھ برج بھوشن کے دفتر پہنچی تاکہ کرائم سین کو دوبارہ کرئیٹ ( بنایا) جا سکے۔ لیکن اس دوران یہ خبریں آئیں کہ پہلوانوں کا برج بھوشن کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے سمجھوتہ کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ دہلی پولیس دو خواتین کانسٹیبلوں کے ساتھ سنگیتا پھوگاٹ کے ساتھ جمعہ کو دوپہر 1.30 بجے دہلی میں برج بھوشن کے دفتر پہنچی۔ وہ ڈیڑھ گھنٹہ یہاں رہے اور پولیس نے سنگیتا پھوگاٹ سے کہا کہ وہ اس منظر کو دوبارہ کریئٹ  کریں  اور ان جگہوں کے بارے میں بتائیں  جہاں انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


سنگیتا کی بہن ونیش پھوگاٹ نے سمجھوتہ کرنے والی خبر پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ برج بھوشن کی طاقت ہے۔ وہ اپنی سیاسی طاقت اور جھوٹے بیانیے کو چلا کر خواتین پہلوانوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، اس لیے اس کی گرفتاری ضروری ہے۔ پولیس ہمیں توڑنے کے بجائے اس کو گرفتار  ا کرے تو انصاف کی امید ہے ورنہ نہیں۔ خواتین پہلوانوں کو پولیس تفتیش کے لیے جائے وقوعہ پر لے گئی لیکن میڈیا میں یہ چلایا گیا کہ وہ سمجھوتہ کرنے گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی  پہلوان  بجرنگ پونیا نے بھی میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پہلوان پولیس تفتیش کے لیے کرائم سائٹ پر گئی تھی، لیکن میڈیا نے چلایا  کہ وہ سمجھوتہ کرنے گئی تھی اور یہ ہی برج بھوشن کی طاقت ہے۔ وہ سیاسی طاقت اور جھوٹے بیانیے چلا کر خواتین ریسلرز کو ہراساں کر رہا ہے۔ اس کی گرفتاری ضروری ہے۔ پولیس ہمیں توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔


ایک اہلکار نے بتایا کہ دہلی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے خلاف دو مقدمات درج ہیں اور پولیس اگلے ہفتے تک اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر سکتی ہے۔

بتا دیں کہ ونیش پھوگٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت ملک کے کئی ٹاپ ریسلرز نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ انہوں نے برج بھوشن پر ایک نابالغ لڑکی سمیت خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان پہلوانوں نے بدھ کے روز وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے بھی ملاقات کی تھی اور سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی یقین دہانی کے بعد 15 جون تک اپنا احتجاج معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔