آئی اے ایس افسر وجے کمار دیو دہلی کے نئے چیف سکریٹری

دیو 1987 بیچ کے اروناچل ’گوا‘ میزورم اور مرکز کے زیر انتظام کیڈر کے آئی اے ایس ہیں۔ اپنے تیز طرار طریقہ کار کے لئے مشہور دیو پہلے بھی دہلی میں کئی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے سینئر افسر اور دہلی کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر وجے کمار دیو کو دہلی کا نیا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔ دیو 1987 بیچ کے اروناچل ’گوا‘ میزورم اور مرکز کے زیر انتظام کیڈر کے آئی اے ایس ہیں۔ ان کی تقرری اندوپرکاش کی جگہ پر کی گئی ہے جن کا تبادلہ چند دنوں قبل ہی مرکز کے ٹیلی مواصلات محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ پر کردیا گیا تھا۔

وزار ت داخلہ کی منظوری ملنے کے بعد ایڈیشنل سکریٹری گووند موہن نے 22نومبر کو اس سلسلے میں آرڈر جاری کئے۔ دیو کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔

اپنے تیز طرار طریقہ کار کے لئے مشہور دیو پہلے بھی دہلی میں کئی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ دیو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چےئرمین، ریونیو محکمہ کے چیف سکریٹری کے علاوہ دہلی کے چیف الیکشن افسر سمیت کئے دیگر عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔ ان کا 24 دسمبر 2014 کو دہلی کے چیف الیکشن افسر کے عہدہ سے تبادلہ کرکے چنڈی گڑھ ایڈمنسٹریٹر کا مشیر بنایا گیا تھا۔ اس عہدہ پر تقریباً پندرہ ماہ رہنے کے بعد دوبارہ مرکز ی سروس میں لوٹ گئے اور کچھ ماہ قبل انہیں دوبارہ دہلی کے چیف الیکشن افسر کی ذمہ دار ی سونپی گئی تھی۔

پرکاش کو تقریباً ایک سال قبل ہی دہلی کا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔اسی سال 19فروری کی رات کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ پر عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے ان کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر کافی تنازعہ ہوا تھا ۔ یہ معاملہ اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔