دہلی کو شکست دے کر ممبئی بنا وجے ہزارے چیمپین
ممبئی نے دہلی کو 45.4 اوور میں 177 رن پر سمیٹنے کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے 4 وکٹ صرف 40 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن تارے اور لاڈ نے سنچری رفاقت کر کے ممبئی کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔
بنگلور: وکٹ کیپر آدتیہ تارے (71) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور سدھیش لاڈ (48) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 105 رن کی اہم رفاقت کی بدولت ممبئی نے دہلی کو سنیچر کو 4 وکٹ سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔
ممبئی نے دہلی کو 45.4 اوور میں 177 رن پر سمیٹنے کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے چار وکٹ صرف 40 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن تارے اور لاڈ نے سنچری رفاقت کر کے ممبئی کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ ممبئی نے 35 اوور میں چھ وکٹ پر 180 رن بناکر خطابی جیت حاصل کرلی۔
ممبئی کی ٹیم 6 سال بعد وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں پہنچی تھی اور اس نے 11 سال کے طویل عرصے کے بعد یہ خطاب جیتا ہے۔ اسے 12۔2011 کے فائنل میں بنگال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس سے قبل ممبئی 07۔2006 میں راجستھان کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ سال 04۔2003 میں جب فائنل نہیں کھیلے جاتے تھے تب ممبئی کی ٹیم فاتح رہی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Oct 2018, 5:43 PM