اے آئی اے ڈی ایم کے سابق رکن اسمبلی کے گھر پر ویجلنس کے چھاپے
ویجلنس اور انسداد بدعنوانی ڈائریکٹوریٹ (ڈی وی اے سی) کے افسران نے غیر متناسب اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں جمعہ کو اے آئی اے ڈی ایم کے نمکل کے سابق ایم ایل اے کے پی پی بھاسکر کے گھر پر چھاپہ مارا
چنئی: ویجلنس اور انسداد بدعنوانی ڈائریکٹوریٹ (ڈی وی اے سی) کے افسران نے غیر متناسب اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں جمعہ کو اے آئی اے ڈی ایم کے نمکل کے سابق ایم ایل اے کے پی پی بھاسکر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ایک ریلیز میں، ڈی وی اے سی نے کہا کہ بھاسکر اور ان کی اہلیہ کے تقریباً 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کی آمدنی سے زیادہ غیر متناسب اثاثے حاصل کرنے کے الزام میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ سابق ایم ایل اے کے 26 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ نمکل میں 24 مقامات پر اور مدورائی اور تروپور میں ایک ایک جگہ پر چھاپے مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کے خلاف 28 اپریل 2016 سے 15 مارچ 2021 کے دوران بے حساب اثاثہ جات حاصل کرنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد، نمکل میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور ساتھیوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔