ویڈیو: این ڈی تیواری کی آخری رسومات کے وقت یوگی کے قہقہے
یو پی-اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رہےاین ڈی تیواری کی آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت ماحول غمگین تھا، لیکن یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس وقت اپنے وزراء کے ساتھ بات چیت کے ساتھ قہقہے بھی لگارہے تھے۔
بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کتنی بے حس ہو سکتی ہے اس کی مثال اتور یعنی این ڈی تیواری کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ زور زور سے قہقہے لگا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو آخری رسومات ادا ہونے سے چند لمحات قبل کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ یوگی کے ساتھ بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن اگلی قطار میں بیٹھے ہیں جبکہ یوپی کے وزیر محسن رضا اور آشوتوش ٹنڈن ان کے پیچھے بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی اتر پردیش کی ایک وزیر ریتا بہوگنا جوشی بھی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں این ڈی تیواری کا جسد خاکی ترنگے پرچم میں لپٹا ہوا نظر آ رہا ہے۔
این ڈی تیواری کا 93 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ طویل مدت سے علیل چل رہے تھے، ان کا علاج دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں ہو رہا تھا اور وہیں انہوں نے آخری سانس لی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Oct 2018, 11:10 AM