مالیگاؤں بم دھماکہ: متاثرین نے سماعت بند کمرے میں کیے جانے کی پُرزور مخالفت کی

گزشتہ دنوں قومی تفتیشی ایجنسی کے وکیل اویناس رسال نے خصوصی عدالت میں ایک عرض داشت داخل کرتے ہوئے معاملے کی سماعت بند کمرے میں یعنی کے In-Camera کیے جانے کی گذارش کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی سماعت بند کمرے میں کیے جانے کی قومی تفتیشی ایجنسی NIAکی عرضداشت کی بم دھماکہ متاثرین نے اضافی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفت کی، آج خصوصی این آئی اے عدالت میں متاثرین کی نمائندگی کرنے والی جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں اضافی عرضداشت داخل کی جسے خصوصی جج نے سماعت کے لیے قبول کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی تفتیشی ایجنسی کے وکیل اویناس رسال نے خصوصی عدالت میں ایک عرض داشت داخل کرتے ہوئے معاملے کی سماعت بند کمرے میں یعنی کے In-Camera کیے جانے کی گزارش کی تھی جس کے خلاف سب سے پہلے جمعیۃ علماء کے توسط سے بم دھماکہ متاثرین نے خصوصی این آئی اے عدالت میں داخل کی تھی نیز آج عرضداشت کو مزید تقویت دیتے ہوئے اضافی عرضداشت سینئر ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی نے داخل کی۔


سینئر ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی نے خصوصی این آئی اے جج ونود پڈالکر کو مزید بتایا کہ یہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ اس اہم معاملے کی سماعت جس پر پوری دنیا کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے جس پر جج نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس تعلق سے کل صبح گیارہ بجے بحث کریں اوراپنی سماعت ملتوی کردی۔

اسی درمیان این آئی اے صحافیوں کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت پر اپنا جواب داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں صحافیوں کو کچھ بھی کہنے کا حق نہیں ہے لہذا ان کی مداخلت کرنے کی عرضداشت کو خارج کردیا جانا چاہیے۔


این آئی اے کی جانب سے داخل کردہ عرضدشت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہو ئے جمعیۃ علماء قانونی امدا د کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ این آئی اے بم دھماکہ متاثرین کو مبینہ مدد پہنچانے کی غرض سے عدالت میں یہ عرضداشت داخل کی ہے تاکہ وہ بند کمرے میں سماعت کراکے حقائق سے پردہ پوشی کرسکے لیکن جمعیۃعلماء نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این آئی اے کی اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دے گی اسی لیے سینئر ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی کی خدمات حاصل کی گئی ہے اورا ن کی معاونت کے لیے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ ودیگر کو مقرر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Aug 2019, 8:10 PM