راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز، ناراض اسپانسر جڑنا نہیں چاہتے
کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات وائبرینٹ سمٹ میں برطانیہ کے حصہ نہ لینے پر طنز کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس پروگرام کی نریندر مودی صدارت کرتے ہیں، اس میں اسپانسر شامل ہونا نہیں چاہ رہے ہیں۔
گجرات میں انویسٹر سمٹ کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی پر ایک بار پھر نشانہ لگایا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر لکھا، ’’2019 کے گجرات وائبرینٹ سمٹ کے آرگنائزر نمو (نریندر مودی) کی صدارت والے ایونٹ کے حصہ دار نہیں بنے رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے منچ ایسے ہی چھوڑ دیا ہے، جیسا کہ ان کو (مودی) پسند ہے، یعنی بالکل خالی‘‘۔
خبر میں یہ دعوی کیا گیا کہ 14 دسمبر کو برطانیہ نے آئندہ سرمایہ کاری سربراہی اجلاس میں اتحادی ملک کے کردار سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اطمینان بخش تجارتی فائدہ نہیں ہے اس لئے اب ریاست کی قیادت والے اس شو پیس پروگرام میں حصہ نہیں لے لیا ہے، خبروں کے مطابق اس کانفرنس میں پہلے اتحادی ملک کے طور پر حصہ بننے سے امریکہ کے ہٹنے کے بعد برطانیہ ایسا دوسرا ملک بن گیا ہے جو اب اس کانفرنس کا حصہ نہیں ہوگا، دسمبر شروع میں وڈودرا آئے امریکہ کے کونسل جنرل ایڈگارڈ ڈی كیگن نے یہ کہتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان کچھ حل طلب تجارتی مسائل ہیں، لہذا امریکہ گجرات وائبرنٹ سمٹ میں حصہ نہیں لے گا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جب برطانیہ کے حکام سے اس سمٹ میں شامل نہ ہونے کا سبب پوچھا گیا ہے تو انہوں نے کہا، "ہم 2015 اور 2017 میں سمٹ میں شامل ہوئے تھے، لیکن ہم نے اس میں جتنا پیسہ لگایا، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ نقصان میں رہے۔
دوسری طرف کانگریس صدر کے ٹوئٹس سے گجرات کے وزیر اعلی وجے رپانی تلملا گئے ہیں اور انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کرکے برطانیہ کے حصہ نہ لینے پر صفائی دے رہے ہیں، بتا دیں کہ گجرات وائبرنٹ کانفرنس 18 سے 20 جنوری 2019 کے درمیان ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔