رام مندر تعمیر کے لیے وی ایچ پی کی سرگرمی تیز، 25 نومبر کو مذہبی ریلی کا اعلان
وی ایچ پی کے نائب صدر چمپت رائے نے سپریم کورٹ کی اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ عدالت میں رام مندر سے زیادہ اہم کئی معاملات سماعت کے لیے ہیں۔
اجودھیا: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) متنازعہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں ہو رہی تاخیر کے سلسلے میں 25 نومبر کو اجودھیا میں مذہبی ریلی کا انعقاد کرے گی۔ وشوہندو پریشد کے نائب صدر چمپت رائے نے پیر کو یہاں پنچ کوسی پریکرما مارگ پر واقع بڑا بھکت مال واقع باغ میں صحافیوں سے کہا کہ ’’بھگوان رام کی جنم بھومی کبھی بدلی نہیں جاتی اور نہ ہی وہ دو یا چار ہو سکتی ہے۔جائے پیدائش ایک ہے اورمندر بھی وہیں تعمیر ہوگا۔‘‘
چمپت رائے نے میڈیا کو بتایا کہ 25 نومبر کو اسی باغ میں ہونے والی مذہبی ریلی کے لئے آج سنت دھرماچاریہ نے بھومی پوجن بھی کیا۔ اس ریلی میں شامل ہونے کے لئے لکھنو، کانپور، سیتا پور، ہر دوئی، لکھیم پور اور اتراکھنڈ سے لاکھوں ہندو آرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اس بات سے ہندو سماج کو کافی تکلیف ہوئی ہے کہ رام مندر سے زیادہ اہم کئی معاملات عدالت کے پیش نظر ہیں۔ اس ایک جملے نے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مذہبی ریلی کا انعقاد اجودھیا میں کیا جا رہا ہے جس میں سنت، آچاریہ سمیت لاکھوں رام بھکت شرکت کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Nov 2018, 8:09 PM