تلنگانہ: کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر رتناکر راؤ چل بسے

رتناکر راؤ کا آبائی مقام موجودہ جگتیال ضلع کے دھرماپوری منڈل کا موضع تماپور تھا جہاں سے انہوں نے سرپنچ کی حیثیت سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں بگارام اسمبلی حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈر و سابق ریاستی وزیر جے رتناکر راؤ چل بسے۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ اتوار کی صبح کریم نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رہتے تھے۔

رتناکر راؤ کا آبائی مقام موجودہ جگتیال ضلع کے دھرماپوری منڈل کا موضع تماپور تھا جہاں سے انہوں نے سرپنچ کی حیثیت سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ بعد ازاں بگارام اسمبلی حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے۔ وہ سال 1989، 1999 اور 2004 میں یہاں سے منتخب ہوئے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں وزیر انڈومنٹ کے طورپر انہوں نے خدمات انجام دی تھیں۔


رتناکر راؤ کی تعلیم اردو سے ہوئی تھی اور وہ اچھی طرح سے اردو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ ان کی موت پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، ریاستی وزرا، پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے رتناکر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظاہر کیا۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو حکم دیا کہ ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔