آئی سی آئی سی آئی بینک-ویڈیوکون لون فراڈ کیس میں وینوگوپال دھوت کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

اسی معاملہ میں 9 جنوری کو دیگر شریک ملزم آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او اور ایم ڈی چندا کوچر اور ان کے تاجر شوہر دیپک کوچر کی درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>ویڈیوکون گروپ کے بانی وینوگوپال دھوت / آئی اے این ایس</p></div>

ویڈیوکون گروپ کے بانی وینوگوپال دھوت / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے جمعہ کو ویڈیوکان گروپ کے بانی وینوگوپال دھوت کی آئی سی آئی سی آئی بینک-ویڈیوکون لون فراڈ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس پرتھوی راج چوہان کی بنچ نے متعلقہ معاملے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔ عدالت نے سی بی آئی کی اس عرضی کو بھی مسترد کر دیا جس میں عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرنے کے لئے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دھوت نے آئین ہند کے آرٹیکل 226 اور 227 کے تحت اپنی درخواست میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے 26، 28 اور 29 دسمبر 2022 کے ریمانڈ کے احکامات کو منسوخ کرنے اور دفعہ 41 کے تحت گرفتاری کو منسوخ کرے کی درخواست کی تھی۔

اسی معاملہ میں 9 جنوری کو دیگر شریک ملزم آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او اور ایم ڈی چندا کوچر اور ان کے تاجر شوہر دیپک کوچر کی درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔