جون میں حالات بہتر ، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں آئی تیزی
وبا کی وجہ سے پہلی سہ ماہی میں لگائے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن سے گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے ، حالانکہ جون کے مہینے میں فروخت میں کچھ بہتری آئی ہے۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران رواں اس سال جون میں ملک میں 231633 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال جون کے مہینے میں میں فروخت ہونے والی 209522 گاڑیوں سے 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جون میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی اور اسی مہینے میں 105617 گاڑیاں فروخت ہوگئیں۔
گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی اعلی ترین تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچرس (سی آئی اے ایم) کے جون کے مہینے میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسافر گاڑیوں ، تین پہیہ گاڑیوں ، دو پہیا اور کراڈری سائیکل زمرے میں 1296807 گاڑیوں کی مجموعی فروخت ہوئی۔ گذشتہ سال جون کے مقابلے میں ملک میں یہ تعداد 1130744 تھا۔ تاہم جون 2019 میں ان زمرے میں کل 1910969 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
جون میں ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے سی آئی اے ایم کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے صحافیوں کو بتایا کہ وبا کی وجہ سے پہلی سہ ماہی میں لگائے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن سے گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے ، حالانکہ جون کے مہینے میں فروخت میں کچھ بہتری آئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔