سبزیوں کی قیمتوں نے مار ڈالا! مٹر 300 روپے اور  بند گوبھی 100 روپے فی کلو

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں پیچھے سے مہنگی سبزیاں مل رہی ہیں اور گزشتہ دنوں ہونے والی بارش نے ان کی مشکلیں اور بڑھا دی ہیں

سفل، تصویر آئی اے این ایس
سفل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سبزیوں کی برھتی قیمتوں سے عام آدمی پریشان ہے۔ تہواروں کا سیزن شروع ہوتے ہی عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ عوام کا بجٹ خراب ہونے لگا ہے۔ کیونکہ اس دوران پھل ہوں یا سبزیاں، سب کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور دہلی این سی آر میں بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں سفل اسٹورز اور سڑک پر بیچنے والے سبزی فروشوں کی قیمتوں میں بہت فرق ہے۔

ساتھ ہی سبزی فروش بتاتے ہیں کہ انہیں سبزیاں پیچھے سے مہنگی مل رہی ہیں اور گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کھیتوں میں پڑی سبزیاں گل سڑ چکی ہیں جو کہ منڈی اور عام لوگوں تک نہیں پہنچ سکیں، اسی وجہ سے ان کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے۔


اگر ہم دہلی این سی آر میں بنائے گئے سفل اسٹورز کی بات کریں تو یہاں ریٹ زیادہ نہیں ہوتے۔ اس کے باوجود یہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھوتی نظر آتی ہیں، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ باہر سڑک پر ملنے والی سبزیاں کتنی مہنگی ہوں گی۔

سفل اسٹورز میں قیمتیں

آلو - 20 روپے فی کلو

گوبھی - 98 روپے فی کلو

بیگن - 75 روپے فی کلو

ٹماٹر 56 روپے فی کلو

مٹر - 200 روپے کلو


خوردہ فروش کے نرخ

آلو - 25 سے 30 روپے فی کلو

گوبھی - 100 روپے فی کلو

بیگن - 80 روپے فی کلو

ٹماٹر 50 روپے فی کلو

مٹر - 300 روپے فی کلو

خوردہ فروش سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ماضی کے خراب موسم کو سمجھتے ہیں۔ سبزی فروشوں کے مطابق موسلا دھار بارش سے کھیت میں پڑی سبزیاں خراب ہوگئیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔