عبدالحمید کا 54 واں یوم شہادت، فوج نے پیش کیا خراج عقیدت

پنجاب کے گاؤں اسل اتر کے نزدیک واقع عبد الحمید کی یادگاری پر ’اگنی بان‘ بریگیڈ کی جانب سے گولڈن ایرو ڈویزن کے زیر انتظام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سال 1965 کے ہند -پاك جنگ کے ہیرو اور پرم ویر چکرفاتح شہید عبدالحمید کے 54ویں یوم شہادت پر ملک بھر میں انہیں یاد کیا گیا۔ پنجاب کے گاؤں اسل اتر کے نزدیک واقع عبد الحمید کی یادگاری پر ’اگنی بان‘ بریگیڈ کی جانب سے گولڈن ایرو ڈویزن کے زیر انتظام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گولڈن ایرو ڈیوزن کے ڈپٹی جنرل منیجر گولڈن ایرو ڈویزن نے پرم ویر عبد الحمید میموریل پر گلپوشی کی۔ اس کے علاوہ ملک کے بہادر سپوت اور شہید کی یادگاری پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں فوجیوں سابق فوجیوں، پولس افسران اور معزز باشندگان نے شرکت کی۔


ادھر، اترپردیش کے جون پور میں منگل کے روزو’کرانتی استنبھ‘ پر ہندوستان سوشلسٹ رپبلكن آرمی اور لکشمی بریگیڈ کے کارکنوں نےبھی عبد الحمید کے یوم شہادت پر انہیں یاد کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے کرانتی استنبھ پر شمع روشن کر کے اور اگربتی جلاکر دو منٹ کی خاموشی رکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

شہید عبدالحمید کی پیدائش اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے دھاموپور گاؤں میں یکم جولائی 1933 کو ہوئی تھی۔ ویر عبدالحمید ہندوستانی فوج میں تعینات تھے، وہ 1965 کی جنگ کے دوران پاکستان کی طرف سے استعمال کئے گئے تین پیٹن ٹینکوں کو اڑا دیا تھا۔ فور گریڈینئر کے کمپنی کمانڈنٹ عبد الحمید چوتھے پیٹن ٹینک تباہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ تب حکومت نے انہیں پرم ویر چکر سے نوازا تھا۔ پورا ملک آج ان کی شہادت کو سلام کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔