مودی کے وارانسی میں حادثہ: چیف منیجر سمیت 4 افسران معطل

سرکاری طور پر مہلوکین کی تعداد پر کشمکش بنی ہوئی ہے، چیف سکریٹری (اطلاع) اونیش اوستھی نے 18 اموات کی تصدیق کی جبکہ این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی نے حادثے میں کے مہلوکین کی تعداد 16 بتائی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

16 May 2018, 10:47 AM

ابھی کسی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا: ڈی ایم وارانسی

وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ یوگیشور مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا، ’’ہمیں جانچ مکمل ہونے کا انتظار ہے۔ ابھی میں کسی پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ تمام متاثرین کے لئے معاوضہ جلد فراہم کر دیا جائے گا۔ مہلوکین کی تعداد ابھی تک 15 ہے جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

16 May 2018, 9:36 AM

وارانسی پُل حادثہ: چیف منیجر سمیت 4 افسران معطل

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں گزشتہ روز ایک زیر تعمیر پل کا حصہ ٹوٹ کر گر جانے سے دردناک حادثہ پیش آیا۔ پل کے منہدم ہونے کے سبب 16 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی آلوک کمار سنگھ نے بتایا کہ بچاؤ کا کام پورا ہو چکا ہے۔ بیم کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا چکا ہے ۔ ملبے میں دبی گاڑیوں کو دوپہر تک ہٹایا جائے گا ۔ بھیڑ بھاڑ والے اس علاقے میں زیر تعمیر پل کے دونوں طرف دیوار کھڑی کی جائے گی ۔ تعمیراتی کام فی الحال معطل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 16 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ آٹھ افراد سنگین طور پر زخمی ہیں ۔ ریلیف ٹیم نے ملبے سے تین افراد کو محفوظ طور پر باہر نکالا ہے ۔

سرکاری طور پرمرنے والوں کی تعداد پر کشمکش بنا ہوا ہے ۔ چیف سکریٹری (اطلاع ) اونیش اوستھی نے کل رات 18 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی تھی جبکہ این ڈی آر ایف کے ڈیٓ ٓائی جی نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 16 بتائی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی دو لوگوں کی دیر رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جس سے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے ۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو بی ایچ یو ٹراما سینٹر سمیت دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے ۔ حکومت اتر پردیش نے مرنے والے کے گھر والوں کو 5۔5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2۔2 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آدھی رات کے وقت جائے حادثہ کا دورہ کیا اور افسروں سے حادثے کی وجوہات دریافت کی ۔ انہوں نے اسپتالوں مین داخل زخمیوں کی خیر وخبر لی اور متاثرین کے گھر والوں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دالا یا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔