کورونا سے لڑنے کے لئے گھر گھر ویکسین پہنچانے کی ضرورت: پرینکا گاندھی
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے ہر گھر تک کورونا ویکسین پہنچنی ضروری ہے اور اس سے ہی کورونا وائرس کو ہرایا جا سکتا ہے
نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے ہر گھر تک کورونا ویکسین پہنچنی ضروری ہے اور اس سے ہی کورونا وائرس کو ہرایا جا سکتا ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں بننے والی ویکسین کی کمی کی قلت کا آج ہمیں سامنا ہے۔ اس کے لئے بیرون ملک سے پہلے ہی آرڈر مل رہے تھے اور ہماری حکومت سوتی رہی۔
پرینکا گاندھی نے کہا، "ہندوستان ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بی جے پی حکومت نے 12 اپریل کو ’ٹیکہ اتسو‘ منایا لیکن ویکسین کے لئے کوئی بندوست نہیں کیا اور ان 30 دنوں میں ہماری ٹیکہ کاری میں 82 فیصد کمی واقع ہوئی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، "مودی جی ویکسین فیکٹریوں میں گئے، تصاویر بھی لیں لیکن ان کی حکومت نے ویکسین کا پہلا آرڈرجنوری 2021 میں کیوں کیا؟" امریکہ اور دیگر ممالک میں ہندوستانی ویکسین کمپنیوں کو بہت پہلے آرڈر دے رکھا تھا۔ اس کی ذمہ داری کون لیگا۔ گھر گھر ویکسین پہنچائے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن ہے۔‘‘
ادھر، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے طبی عملہ کے لئے مثبت نقطہ نظر وضع کرنے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مثبت سوچ کی جھوٹی تسلی طبی عملہ اور ان کے کنبوں کے ساتھ مذاق ہے جنہوں نے اپنے قریبیوں کو کھویا ہے اور وہ آکسیجن، اسپتال اور دواوں کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ریت میں سر ڈالنا مثبت نظریہ نہیں، یہ ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔‘‘
اس سے پہلے نرسوں کے عالمی دن پرانہوں نے نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ جس جذبے کے ساتھ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کررہی ہیں وہ خود کو وقف کرنے کے جذبے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔